104 مسافر بازیاب، 214 اب بھی بی ایل اے کی تحویل میں موجود

104 مسافر بازیاب، 214 اب بھی بی ایل اے کی تحویل میں موجود Leave a comment

جعفر ایکسپریس کے یرغمال بنائے گئے بقیہ مسافروں کی بازیابی کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد خودکش جیکٹیں پہنے ہوئے ہیں اور خودکش بمبار معصوم شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردوں نے خود کش بمباروں کو کچھ معصوم یرغمال مسافروں کے بالکل پاس بٹھایا ہوا ہے۔

دہشت گردی کے اس واقعے سے متعلق پاکستان فوج کی طرف سے کوئی بیان اب تک جاری نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ بعض معلومات عسکری ذرائع سے فراہم کی گئی ہیں۔ آزاد ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے معلومات صرف سیکیورٹی ذرائع یا پھر کالعدم بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بی ایل اے کی طرف سے جاری کی جارہی ہیں جن کی مکمل تصدیق ابھی نہیں ہوپائی۔



Supply hyperlink

Leave a Reply