پولیس نے اراضی پر زبردستی قبضہ اورمالک اراضی کو دھمکیاں دینے والےملزم کو گرفتارکرلیا Leave a comment

مانسہرہ پولیس نے اراضی پر زبردستی قبضہ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق بوستان نامی شخص نے ڈی پی او مانسہرہ کو ایک تحریری درخواست دی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے 7سال قبل گوہر نامی شخص سے اراضی خریدی جبکہ راحیل نامی شخص نے اراضی ہموار کرنے کے بعد اس پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی اوراسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ڈی پی او کے حکم پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی انس خان نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تھانہ سٹی میں ملزم کے خلا ف مالک اراضی کو دھمکانے اورفراڈ ودھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

Leave a Reply