آل صباح: کویت کے طاقتور شاہی خاندان کی کہانی جو ملک پر 300 سال سے حکومت کر رہا ہے Leave a comment

نگراں حکومت کی جانب سے اعلان کے بعد پاکستان میں 18 دسمبر (پیر) کو امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر ایک روزہ سوگ منایا گیا ہے۔ سوگ کی علامت کے طور پر سرکاری عمارتوں پر پاکستانی پرچم سرنگوں رہا جبکہ حکومت کی جانب سے کویت کے شاہی خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا گیا۔

کویت کے سرکاری ٹی وی نے سنیچر کے روز اعلان کیا تھا کہ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح 86 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ ان کی موت کا اعلان ہونے سے پہلے، ملک کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اپنا باقاعدہ پروگرام نشر کرنا بند کر دیا اور قرآن کی تلاوت شروع کر دی گئی۔

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق انھیں طبی پیچیدگیوں کے باعث گذشتہ ماہ کے آخر میں ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا تاہم ان کی بیماری یا موت کی وجہ کے بارے میں سرکاری سطح پر کچھ نہیں بتایا گیا۔ ان کی موت کے بعد کویت میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا جبکہ تمام سرکاری دفاتر کو تین روز کے لیے بند کر دیا گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے شیخ نواف کو ’امریکہ کا ایک اہم پارٹنر اور سچا دوست‘ قرار دیا جنھوں نے کویت اور امریکہ کے ’دیرینہ تعلقات کو مضبوط بنانے‘ پر کام کیا۔ دوسری جانب پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکٹر گذشتہ روز ایک دورہ تعزیتی دورے پر کویت گئے جہاں انھوں نے کویت کے نئے امیر شیخ مشعال سے تعزیت کی۔

پاکستان میں سوگ کے اعلان کے بعد سے بہت سے صارفین کویت کے شاہی خاندان اور اس سے متعلقہ عنوانات کے حوالے سے انٹرنیٹ پر مواد تک رسائی کرتے نظر آئے۔ اس رپورٹ میں ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کویت کا آل صباح خاندان کون ہے؟

Leave a Reply