یوکرین کا 36 روسی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

یوکرین کا 36 روسی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ Leave a comment

  • روس نے یوکرین کے مختلف علاقوں میں 60 ڈورنز سے حملے کیے، جن میں سے 36 مار گرائے گئے۔
  • ان حملوں سے کئی عمارتوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا۔
  • روس کی وزارت دفاع نے بھی کہا ہے کہ اس نے یوکرین کے تین ڈرونز مار گرائے ہیں۔
  • یوکرینی ڈرونز سے روس میں کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

یوکرین کی فوج نے منگل کو کہا کہ روس نے رات بھر کیے جانے والے اپنے حملوں میں 60 ڈورن بھیجے تھے جن میں 36 کو اس نے مار گرایا ہے۔

یوکرینی فضائیہ نے بتایا کہ روسی فورسز نے یہ حملے چرنی ہیف، ڈین یاپرپٹراسک، کارکیف، کیمی لیف سکائی، کیف، پولٹاوا، سومی اور زپوریشیا کے علاقوں میں کیے، جہاں یوکرین نے 36 ڈرونز مار گرائے۔

ڈین یاپرپٹراسک کے گورنر سرہی لیسک نے ٹیلی گرام پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ڈرون اور روسی حملوں سے کئی گھروں اور بجلی کی سپلائی لائن کو نقصان پہنچا۔

مغربی یوکرین کے علاقے کیمی لیف سکائی کے گورنر سرہی ٹیرن نے کہا ہے کہ حملوں سے ایک فارم کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

یوکرین کے علاقے ٹرنوپل میں روسی حملے کے بعد ایک رہائشی عمارت میں لگے والی آگ کو ریسکیو ورکر بجھا رہے ہیں۔ 2 دسمبر 2024

شمال مشرقی یوکرین میں سومی علاقے کے حکام نے بتایا کہ وہاں ایک فارم کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے منگل کو کہا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کے چار ڈرونز کو تباہ کر دیا، جن میں سے تین روستوف اور ایک ورونش کے علاقے میں تھا۔

روستوف اور ورونش دونوں ہی روس یوکرئن کی سرحد کے ساتھ واقع ہیں اور اکثر یوکرینی ڈرونز کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔

روستوف اور ورونش کے گورنروں نے پیغام رسانی کے پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر کہا ہے کہ یوکرینی حملوں سے کسی قسم کے مالی نقصان یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

(وی او اے نیوز)



Supply hyperlink

Leave a Reply