اسرائیل اور امریکہ کو لازمی سخت جواب ملے گا، ایرانی سپریم لیڈر کی دھمکی

اسرائیل اور امریکہ کو لازمی سخت جواب ملے گا، ایرانی سپریم لیڈر کی دھمکی Leave a comment

لبنان سے ہفتے کو فائر کیے جانے والے راکٹس وسطی اسرائیل کے رہائشی علاقے میں گرنے سے19افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق اسرائیل کی ایمرجنسی سروس نے بتایا ہے کہ لبنان سے آنے والے راکٹوں میں سے ایک طیرہ کے علاقے میں رہائشی عمارت پر لگا ہے جس سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ تل ابیب سے 25 کلو میٹر دور طیرہ شہر میں لبنان سے آنے والے تین میں سے ایک میزائل نے عمارت کو نقصان پہنچایا ہے جس کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے عرب آبادی والے علاقے میں راکٹ حملہ حزب اللہ کی جانب سے کیا گیا ہے اور اس کے خاتمے تک اسرائیل خاموش نہیں بیٹھے گا۔

طیرہ کے رہائشی قاسم محب کے مطابق ہم عمارت سے باہر نکلے تو ہر طرف گرد ہی گرد تھی، بچے اور خواتین چیخ و پکار کر رہے تھے۔ ہم ان لوگوں کو متاثرہ عمارت سے نکالنے میں کامیاب رہے جو اندر پھنس گئے تھے۔ لیکن خدا کا شکر ہے کہ کسی کی جان نہیں گئی۔

اسرائیل کی ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ راکٹ کے ٹکڑے لگنے سے 11 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان سے راکٹ فائر ہونے کے بعد شمالی اسرائیل میں ہنگامی سائرن بجنا شروع ہو گئے تھے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے حملوں میں اب تک 71 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



Supply hyperlink

Leave a Reply