انگلش بلے باز پاکستانی اسپنرز کے جال میں پھنس گئے

انگلش بلے باز پاکستانی اسپنرز کے جال میں پھنس گئے Leave a comment

  • انگلش کپتان بین اسٹوک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹںگ کا فیصلہ کیا۔
  • ابتدا میں انگلش اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا۔
  • زیک کرالی اور بین ڈکٹ نے پہلی وکٹ پر 56 رنز کی شراکت قائم کی۔
  • جو روٹ اور ہیری بروک پانچ، پانچ رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

ویب ڈیسک _ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کے فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ کی بیٹںگ لائن لڑ کھڑا گئی ہے اور چھ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلش کپتان بین اسٹوک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹںگ کا فیصلہ کیا اور انگلش ٹیم اب تک چھ وکٹوں پر 150 رنز مکمل کر چکی ہے۔

انگلش اوپنرز زیک کرالی اور بین ڈکٹ نے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستانی کپتان شان مسعود نے اسپنرز پر انحصار کرتے ہوئے انہیں انگلش بلے بازوں کو آؤٹ کرنے کا ٹاسک دیا۔

ابتدا میں انگلش اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن جب انگلینڈ کا مجموعی اسکور 56 تک پہنچا تو زیک کرالی نعمان علی کی گیند پر صائم ایوب کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 43 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسری وکٹ پر ڈکٹ اور اولی پاپ نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن پاپ محض تین رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے جس کے بعد انگلش کھلاڑیوں کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی چلی گئیں۔

اوپنر ڈکٹ 98 کے مجموعی اسکور پر نعمان علی کا شکار بنے اور وہ 52 رنز بنا سکے جب کہ کپتان بین اسٹوک 12، جو روٹ اور ہیری بروک پانچ، پانچ رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

ساتویں وکٹ پر وکٹ کییر بلے باز جمی اسمتھ اور ایٹکنسن کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے چار اور نعمان علی نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔



Supply hyperlink

Leave a Reply