لبنان سے اسرائیلی شہر تل ابیب پر لانگ رینج راکٹوں سے حملہ

لبنان سے اسرائیلی شہر تل ابیب پر لانگ رینج راکٹوں سے حملہ Leave a comment

اقوامِ متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے تباہ کن اثرات نے فلسطینی علاقوں میں ترقی کو سات دہائیوں تک روک دیا ہے۔ یہ صرف غزہ میں ہی نہیں بلکہ کئی نسلوں تک فلسطینیوں کی ترقی کو خطرے میں ڈالے گا۔

اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ایڈمنسٹریٹر اچیم اسٹینر نے کہا کہ اس نئے جائزے میں پیش گوئی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ فوری مصائب اور جانوں کے ہولناک نقصان کے درمیان ایک سنگین ترقیاتی بحران بھی سر پر منڈلا رہا ہے جو فلسطینیوں کی آنے والی نسلوں کےمستقبل کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا کے تعاون سے تیار کی گئی یو این ڈی پی کی رپورٹ کے اجراء کے موقع پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر ہر ایک سال بھی انسانی امداد فراہم کی جاتی ہے تب بھی ایک دہائی یا اس سے زیادعرصے تک معیشت اپنی سطح کو دوبارہ حاصل نہیں کر سکتی۔

یہ نیا جائزہ دہلا دینے والے اعدادوشمار سے بھرا ہوا ہے۔ اس میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں غربت جو 2023 کے آخر میں 38.8 فی صد تھی، 2024 میں بڑھ کر 74.3 فی صد ہو جائے گی۔

اس سے 41 لاکھ افراد متاثر ہوں گے جن میں 26 لاکھ 10 ہزار نئے غریب ہونے والےلوگ شامل ہیں۔

مزید جانیے



Supply hyperlink

Leave a Reply