اسرائیل کے ایرانی مقام پر میزائل داغنے کی اطلاعات، ایرانی ڈیفنس سسٹم فعال Leave a comment

خبررساں ادارے رائٹرز نے امریکی میڈیا رپورٹ میں ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران میں ایک مقام پر میزائیل داغے ہیں۔

تاہم رائٹرز نے کہا کہ وہ آزادانہ طور پر ابھی ان رپورٹس کی تصدیق نہیں کر سکا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اہلکار نے اسرائیل کی جانب سے میزائیل حملے کے بارے میں اے بی سی نیوز کو بتایا۔

اس سے قبل نیم سرکاری ایرانی نیوز ایجنسی ‘فارس نیوز’ نے اصفہان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب دھماکوں کی آواز کی اطلاع دی ہے۔ تاہم ایرانی حکومت نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق ایران کے یورینیم افزودگی کے پروگرام کے مرکز نطنز سمیت کئی ایرانی جوہری مقامات اصفہان صوبے میں واقع ہیں۔

واضح رہے کہ اصفہان ایران کے دارالحکومت تہران سے تقریباً 350 کلومیٹر (215 میل) جنوب میں ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج نے اصفہان میں دھماکوں کے بعد ایئر ڈیفنس سسٹم کو فعال کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے “ایسو سی ایٹڈ پریس” کے مطابق تجارتی پروازوں نے جمعہ کی صبح بغیر کسی وضاحت کے مغربی ایران کی طرف اپنا رخ موڑنا شروع کر دیا ہے۔

ایران کے اسرائیل پر حالیہ حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

دبئی میں قائم کیرئیر ایمریٹس اور فلائی دبئی نے مقامی وقت کے مطابق صبح 4:30 بجے کے قریب مغربی ایران کا رخ موڑنا شروع کیا۔ انہوں نے کوئی وضاحت پیش نہیں کی ہے۔

اس خبر کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔



Supply hyperlink

Leave a Reply