یرغمالوں کی 15 ماہ بعد رہائی؛ اسرائیلی طبی حکام کو کیا خدشہ ہے؟

یرغمالوں کی 15 ماہ بعد رہائی؛ اسرائیلی طبی حکام کو کیا خدشہ ہے؟ Leave a comment

اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کے بعد فلسطینی عسکری تنظیم حماس سات یرغمالوں کو رہا کر چکی ہے جب کہ مزید یرغمال رواں ہفتے رہا کیے جائیں گے۔ رہائی پانے والوں کے حوالے سے اسرائیلی طبی حکام متعدد خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
غزہ جنگ کا آغاز سات اکتوبر دو ہزار تئیس کو اس وقت ہوا تھا جب فلسطینی تنظیم حماس نے جنوبی اسرائیل پر دہشت گرد حملہ کیا تھا۔ امریکہ اور بعض یورپی ممالک حماس کو دہشت گرد قرار دے چکے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق اس حملے میں بارہ سو افراد ہلاک اور ڈھائی سو کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ اسرائیل سمجھتا ہے کہ غزہ میں موجود لگ بھگ نوے یرغمالوں میں سے ایک تہائی کی موت ہو چکی ہے۔ حماس کے حملے کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی جنگ میں حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق سینتالیس ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں۔



Supply hyperlink

Leave a Reply