پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ، علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ، علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری Leave a comment

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر جج طاہر عباس سپرا نے ہفتے کو سماعت کی۔

دورانِ سماعت علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے اپنے موکل کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی جس پر پراسیکیوٹر نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ عدالت ملزم کا کنڈکٹ دیکھ لے، مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر بھی ملزم کی حاضری معافی کی درخواست آئی لیکن آٹھ ستمبر کو جلسے میں طبعیت ٹھیک تھی۔

وکیل ظہور الحسن نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرے یقین دہانی کراتا ہوں علی امین عدالت کے سامنے حاضر ہوں گے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔



Supply hyperlink

Leave a Reply