پی ٹی آئی کا قافلہ برھان پہنچ گیا،موٹر وے سمیت شاہراہیں بدستور بند

پی ٹی آئی کا قافلہ برھان پہنچ گیا،موٹر وے سمیت شاہراہیں بدستور بند Leave a comment

اسلام آباد میں احتجاج کے لیے تحریک انصاف کا پشاور سے روانہ ہونے والا قافلہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں برہان پہنچ گیا۔

برھان اسلام آباد کے ڈی چوک سے لگ بھگ ستر کلو میٹر دور ہے۔ پی ٹی آئی نے ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق قافلے کی قیادت علی امین کر رہے ہيں جب کہ بشریٰ بی بی کی گاڑی ان کے پیچھے ہے۔

احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ زيادہ تر راستوں پر کنٹیرز کھڑے ہیں۔ اسلام آباد کی 26 نمبر چونگی کنٹینر لگا کر مکمل طور پر سیل کی گئی ہے۔ اس چونگی پر رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہیں۔ دارالغکومت کی اہم شاہراہ سرینگر ہائی وے بھی زیرو پوائنٹ کے مقام پر بند ہے۔

اسی طرح ایکسپریس وے کو بھی کھنہ پل کے مقام پر دونوں طرف سے بند کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے ہوائی اڈے جانے راستوں پر بھی کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔

فیض آباد سے اسلام آباد کا راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ اس مقام پر کئی کئی کنٹینر ایک کے اوپر ایک رکھ کر راستہ بلاک کیا گیا ہے۔ اتوار کو پولیس نے فیض آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ 100 سے 150 افراد اس مقام پر آئے تھے جنہیں منشتر کیا گیا۔





Supply hyperlink

Leave a Reply