پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں

پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں Leave a comment

پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں اور اسلام آباد پولیس کے درمیان منگل کی صبح بھی جھڑپیں ہوئی ہیں۔ مظاہرین اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی ٹین میں موجود ہیں جن کی اگلی منزل ڈی چوک ہے۔ اسلام آباد میں امن و امان کی خراب صورتِ حال کے باعث منگل کو بھی تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کر لی گئی ہے۔ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنان ریڈ زون کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ عمران خان کو فوری رہا کیا جائے اور وہ پارٹی کے بانی کی رہائی تک ڈی چوک میں رہیں گے۔ پی ٹی آئی کے مظاہرین ڈی چوک پر احتجاج کرنا چاہتے ہیں جب کہ حکومت نے اُنہیں سنگجانی میں جگہ دینے کی پیش کش کی ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ڈی چوک پر کسی صورت احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی چوک ریڈ زون علاقہ ہے جہاں پارلیمنٹ ہاؤس سمیت صدر اور وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ، سرکاری دفاتر اور کئی دیگر اہم عمارتیں ہیں۔



Supply hyperlink

Leave a Reply