پی ٹی آئی مظاہرین کی واپسی کے بعد صفائی ستھرائی

پی ٹی آئی مظاہرین کی واپسی کے بعد صفائی ستھرائی Leave a comment

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج ختم ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صفائی ستھرائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ مظاہرین کو ریڈ زون آنے سے روکنے کے لیے سڑکوں پر رکھے گئے کنٹینرز ہٹائے جا رہے ہیں۔ سڑکوں پر موجود کچرا اور سوختہ گاڑیوں کو بھی ہٹایا جا رہا ہے۔ کئی مقامات پر تباہ حال گاڑیاں اب بھی موجود ہیں جنہیں ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکن پیر کو اسلام آباد پہنچے تھے اور منگل کی دوپہر تک پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب ڈی چوک پہنچ گئے تھے۔ بعدازاں منگل کی شب دیر گئے فورسز کے کریٹ ڈاؤن کے بعد مظاہرین ڈی چوک سے واپس ہو گئے تھے۔ اسلام آباد میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کئی مقامات پر اب بھی پنجاب رینجرز کے اہلکار نظر آ رہے ہیں۔ احتجاج سے قبل پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا تھا کہ پارٹی قائد عمران خان کو رہا کیا جائے۔ مظاہرین کے دیگر مطالبات میں سیاسی قیدیوں کی رہائی، چھبیسویں آئینی ترمیم کی واپسی اور آٹھ فروری کے انتخابات کے مینڈیٹ کی واپسی شامل تھا۔



Supply hyperlink

Leave a Reply