‘پشپا 2’ کے ساتھ کلیش، وکی کوشل کی فلم ‘چھاوا’ کی ریلیز آگے بڑھ گئی

‘پشپا 2’ کے ساتھ کلیش، وکی کوشل کی فلم ‘چھاوا’ کی ریلیز آگے بڑھ گئی Leave a comment

  • وکی کوشل کی فلم ‘چھاوا’ چھ دسمبر کو ریلیز کے لیے تیار تھی لیکن اب اسے آگے بڑھا کر 14 فروری 2025 کو ریلیز کیا جائے گا۔
  • سپر اسٹار الو ارجن اور رشمیکا مندنا کی فلم ‘پشپا ٹو’ پانچ دسمبر کو ریلیز کے لیے شیڈول ہے۔
  • اداکار شاہد کپور فلم ‘دیوا’ کی ریلیز کی بھی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔
  • فلم ساز پراکاش جھا نے حال ہی میں تصدیق کی ہے کہ وہ معروف فلم ‘راجنیتی’ کے سیکوئل پر کام کر رہے ہیں۔

ویب ڈیسک _ بالی وڈ اداکار وکی کوشل کی فلم ‘چھاوا’ اور بلاک بسٹر ساؤتھ فلم پشپا کے سیکوئل میں کلیش کے بعد ‘چھاوا’ کی ریلیز ڈیٹ آگے بڑھا دی گئی ہے۔

‘چھاوا’ چھ دسمبر کو ریلیز کے لیے تیار تھی لیکن اب اسے آگے بڑھا کر 14 فروری 2025 کو ریلیز کیا جائے گا۔

بھارتی فلمی ناقد ترن آدرش کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق ‘چھاوا’ 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

سپر اسٹار الو ارجن اور رشمیکا مندنا کی فلم ‘پشپا ٹو’ پانچ دسمبر کو ریلیز کے لیے شیڈول ہے۔

فلم ‘چھاوا’ میں بھی وکی کوشل کے ساتھ رشمیکا مندنا ہی اداکاری کر رہی ہیں۔

ایکشن اور تاریخ پر مبنی فلم ‘چھاوا’ کی ہدایت کاری لکشمن اتیکر نے دی ہیں۔ فلم کی کہانی مراٹھی ناول ‘چھاوا’ سے ہی اخذ کی گئی ہے۔

شاہد کپور کی فلم ‘دیوا’ ریلیز کے لیے تیار

اداکار شاہد کپور کی فلم ‘دیوا’ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

‘زی اسٹوڈیوز’ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ ‘دیوا’ 31 جنوری 2025 کو ریلیز کی جائے گی۔

اس سے قبل فلم 14 فروری 2025 کو ریلیز کے لیے شیڈول تھی۔

فلم میں شاہد کپور کے ساتھ اداکارہ پوجا ہیگدے بھی اداکاری کر رہی ہیں۔

شاہد کپور فلم میں ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک ہائی پروفائل کیس کی تفتیش کرتا ہے۔

کترینہ اور رنبیر کی فلم راجنیتی کا سیکوئل

فلم ساز پراکاش جھا نے حال ہی میں تصدیق کی ہے کہ وہ معروف فلم ‘راجنیتی’ کے سیکوئل پر کام کر رہے ہیں۔

بھارتی اخبار ‘انڈیا ٹوڈے’ نے پراکاش جھا کے ‘مڈ ڈے’ کو دیے ایک انٹرویو کا حوالہ دیا کہ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ ‘راجنیتی’ کے سیکوئل پر کام کر رہے ہیں۔

پراکاش جھا نے مزید کہا کہ فلم کی کہانی مختلف ہو گی البتہ فلم کی کاسٹنگ کے حوالے سے بھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

فلم ساز کا کہنا ہے کہ آج کل اداکار آسانی سے نہیں ملتے تو اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کے سیکوئل میں پہلے والی ہی کاسٹ ہو گی۔

راجنیتی 2010 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں کترینہ کیف، رنبیر کپور سمیت دیگر نے اداکاری کی تھی۔



Supply hyperlink

Leave a Reply