پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ

پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ Leave a comment

پاکستان نے بھارت کے خلاف اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے زخمی ہونے والے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے پاکستان کی بھارت کے خلاف کامیابی ضروری ہے۔

ویب ڈیسک— آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم کو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے اس میچ میں بھارت کو لازمی شکست دینا ہوگی۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہونے والے اوپنر بلے باز فخر زمان کی جگہ امام الحق کو بھارت کے خلاف ٹیم میں شامل کیا گیا ۔

میچ کے لیےپاکستان کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، امام الحق، بابر اعظم سعود شکیل، طیب طاہر، سلمان آغا، خوش دل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ،حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شہریاس ایئر، اکشر پٹیل، کے ایل راہل۔ ہاردک پانٹیا، رویندر جدیجا، ہرشیت رانا، محمد شامی اور کلدیپ یادیو شامل ہیں۔

اب تک ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے مقابلوں میں دونوں ممالک کا پانچ بار سامنا ہوا ہے جن میں پاکستان نے تین بار فتح حاصل کی ہے جب کہ بھارت دو بار فاتح رہا ہے ۔

چیمپئنز ٹرافی 2004 میں انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں پاکستان نے بھارت کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 2009 میں سنچورین میں پاکستان نے بھارت کو 54 رنز سے شکست دی تھی۔ 2013 کی چیمپینئز ٹرافی میں انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں بارش سے متاثرہ میچ میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دونوں ٹیمیں 2017 میں ایک بار پھر برمنگھم میں ہی آمنے سامنے آئی تھیں جہاں بھارتی نے کامیابی حاصل کی۔ آخری بار پاکستان اور بھارت کا سامنا چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں ہوا تھا جب سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم نے بھارت کو شکست دی تھی اور پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان مجموعی طور پر 135 ون ڈے میچ ہوئے ہیں جن میں سے پاکستان نے 73 جب کہ بھارت نے 57 میں کامیابی اپنے نام کی ہے۔ پانچ میچ بے نتیجہ رہے۔



Supply hyperlink

Leave a Reply