|
امریکہ کی معروف کنٹری میوزک اسٹار، کیری انڈر ووڈ نے ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں پرفارم کیا اور 1970 کی دہائی میں ہٹ نغمے پیش کرنے والے بینڈ ولیج پیپل نے حلف برداری کی تقریبات میں پرفارم کیا۔
ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق انڈر ووڈ، جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز امیریکن آئیڈل سے کیا تھا بیس جنوری کو یو ایس کیپیٹل میں ٹرمپ کی اپنے منصب کی حلف برداری کے موقع پر پرفارم کیا ۔
پیر کے روز ایک بیان میں انڈر ووڈ نے کہا کہ ،’’ میں اپنے ملک سے محبت کرتی ہوں اور میرے لئے یہ بات باعث اعزاز ہے کہ مجھے حلف برداری پر گانے کے لیے اور اس تاریخی تقریب کا ایک چھوٹا سا حصہ بننے کے لیے کہا گیا ہے ۔ میں بڑی عاجزی سے اس دعوت کا جواب ایک ایسے وقت دے رہی ہوں جب ہمیں اتحاد کی روح کے ساتھ اکٹھے ہونا چاہیے اور مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا۔‘‘
امیریکن ڈسکو گروپ ، ویلیج پیپل ، نے 70 کی دہائی کے اوخر میں اپنے ڈانس۔پاپ ہٹ نغموں اور اسٹیج پر اپنی رنگا رنگ پرفارمنس کے لیے اپنا ایک نام بنایا تھا ۔ ان کا سب سے معروف ہٹ نغمہ، وائی۔ ایم ۔سی ۔اے ، کو ہم جنس پرستوں کا ایک ترانہ سمجھا جاتا ہے ،ان کےمشہور ہٹ نغمے ، ماچو مین کے ساتھ ساتھ یہ نغمہ ٹرمپ کے گزشتہ انتخاب کی ریلیوں کا ایک لازمی حصہ بن گیا تھا۔
حلف برداری کی ایک پارٹی میں پرفارم کرنے وال امریکن ڈسکو گروپ ویلیج پیپل نے پیر کے روز اپنے فیس بک پیچ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’ ہم جانتے ہیں کہ آپ میں سے کچھ یہ سن کر خوش نہیں ہوں گے تاہم ہمیں یقین ہے کہ میوزک کو سیاست سے قطع نظر ہو کر پرفارم کیا جانا چاہیے ‘‘
بیان میں کہا گیا،’’ ہمارا نغمہ ،وائی۔ایم ۔سی ۔اے ایک عالمی ترانہ ہے جو امید ہے کہ ملک کو ایک ہنگامہ خیز اور منقسم انتخابی مہم کے بعد، جس میں ہمارے پسندیدہ امیدوار ہار گئے، اکٹھا کرنے میں مدد دے گا۔
اس لیے ہمارا خیال ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو میوزک کے ذریعے اکٹھا کیا جائے یہ ہی وجہ ہے کہ ،ویلیج پیپل بینڈ ڈونلڈجے ٹرمپ کی 2025 کی حلف برداری کی مختلف تقریبات میں پرفارم کرے گا۔‘‘
حلف برداری کی تقریبات میں پرفارم کرنے والے دوسرے فنکاروں میں منتخب صدر کے دو پسند یدہ گلوگار، اوپرا سنگر کرسٹوفر Christopher Macchio اور کنٹری سنگر لی گرین ووڈ شامل ہیں۔
اس رپورٹ کا مواد اے پی سے لیا گیا ہے۔