وکرانت میسی کا غیر معینہ مدت تک فلموں سے کنارہ کشی کا اعلان

وکرانت میسی کا غیر معینہ مدت تک فلموں سے کنارہ کشی کا اعلان Leave a comment

  • وکرانت میسی نے اپنی پوسٹ میں تمام لوگوں کو شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے فنی سفر میں ساتھ دیا۔
  • اداکار نے یہ واضح طور پر نہیں بتایا کہ یہ کتنے عرصے تک فلموں سے کنارہ کشی کریں گے۔
  • اداکار نے معروف بھارتی ٹیلی وژن سیریز ‘بالیکا ودھو’ سے شہرت حاصل کی تھی۔
  • بعد ازاں ان کی فلم ‘بارہویں فیل’ میں اداکاری کو بھی خوب پسند کیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک – بالی وڈ کے معروف اداکار اور حال ہی میں فلم ‘دی سابرمتی رپورٹ’ اور ‘بارہویں فیل’ میں اداکاری کرنے والے وکرانت میسی نے غیر معینہ مدت تک فلموں سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وکرانت میسی نے یہ اعلان اتوار کو اپنے انسٹاگرام کی ایک پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں تمام لوگوں کو شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے فنی سفر میں ساتھ دیا۔

وکرانت نے کہا کہ انہیں احساس ہوا ہے کہ اب بطور شوہر، باپ، بیٹا اور اداکار واپسی کا وقت آگیا ہے۔

ان کے بقول آئندہ برس ہم ایک دوسرے سے ایک بار پھر آخری مرتبہ ملیں گے جب تک صحیح وقت نہیں آ جاتا۔

وکرانت میسی نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح طور پر نہیں بتایا کہ یہ کتنے عرصے تک فلموں سے کنارہ کشی کریں گے۔

اداکار کے اس اچانک اعلان کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

وکرانت میسی ان دنوں ‘یار جگری’ اور ‘آنکھوں کی گستاخیاں’ فلموں کے لیے کام کر رہے ہیں۔

دونوں فلموں کی ریلیز کی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔

اداکار نے معروف بھارتی ٹیلی وژن سیریز ‘بالیکا ودھو’ سے شہرت حاصل کی تھی۔

بعدازاں ان کی فلم ‘بارہویں فیل’ میں اداکاری کو بھی خوب پسند کیا گیا تھا جب کہ ان کی ویب سیریز ’مرزا پور‘ میں ببلو پنڈت کی اداکاری کو بھی خوب پسند کیا گیا۔

انہوں نے سیکٹر 36، حسین دلربا اور بلیک آؤٹ سمیت متعدد بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔



Supply hyperlink

Leave a Reply