واشنگٹن ڈی سی کے قریب مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر میں تصادم

واشنگٹن ڈی سی کے قریب مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر میں تصادم Leave a comment

ویب ڈیسک _ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب مسافر طیارے اور ملٹری ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق متاثرہ طیارے نے ریاست کنساس کے شہر وچیٹا سے پرواز بھری تھی اور وہ ورجینیا کے رونلڈ ریگن ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والا تھا کہ دریائے پوٹومک پر ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی ہلاکت کی اطلاعات سامنے نہیں آ سکی ہے۔ البتہ حادثے کے بعد رونلڈ ریگن ایئرپورٹ پر فضائی آپریشنز معطل کر دیے گئے ہیں۔

نشریاتی ادارے ‘سی این این’ کے مطابق متاثرہ طیارے میں 60 مسافر اور عملے کے چار اہلکار سوار تھے۔

امریکہ کے ہوا بازی کے منتظم ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ریگن نیشنل ایئر پورٹ پر ہونے والے اندوہناک حادثے سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ صورتِ حال کی نگرانی کر رہے ہیں اور مزید معلومات سامنے آنے پر آگاہ کریں گے۔

سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ ویڈیوز زیرِ گردش ہیں جن میں کافی دور سے نظر آ رہا ہے کہ فضا میں ایک طیارے اور ہیلی کاپٹر کی ٹکر ہونے سے آگ کا شعلہ بلند ہو رہا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافر طیارہ امریکی فضائی کمپنی ’پی ایس اے ایئر لائنز‘ کا ہے۔

ایئر لائن کی ویب سائٹ کے مطابق حادثے کے شکار ہونے والے جیٹ میں 65 مسافروں کی گنجائش تھی۔



Supply hyperlink

Leave a Reply