واشنگٹن میں  فضائی حادثے کے بعد امریکیوں کا فضائی سفر کی حفاظت پر اعتماد کم  ہو گیا :  رائے عامہ کا جائزہ

واشنگٹن میں  فضائی حادثے کے بعد امریکیوں کا فضائی سفر کی حفاظت پر اعتماد کم  ہو گیا :  رائے عامہ کا جائزہ Leave a comment

  • واشنگٹن میں ہوائی جہاز کے ایک حالیہ حادثے کے بعد امریکیوں کا فضائی سفر اور فضائی سفر کی حفاظت برقرار رکھنے والے وفاقی اداروں پر گزشتہ سال کی نسبت اعتماد قدرے کم ہواہے۔
  • تاہم ابھی تک بیشتر کا خیال ہے کہ فضائی سفرعمومی طور پر محفوظ ہے یہ بات رائے عامہ کے ایک نئے جائزے میں سامنے آئی ہے ۔
  • جائزے سے معلوم ہوا کہ امریکی بالغ افراد کے پائلٹس اور کمر شل ائیر لائنز پر اعتماد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔
  • ہر10 بالغ امریکیوں میں سے تقریباً 8 کا پائلٹوں پر اعلیٰ درجے کا اعتماد ہے اور لگ بھگ تین چوتھائی کی کمرشل ائیر لائنز کے بارے میں یہ رائے رکھتے ہیں ۔

واشنگٹن میں ہوائی جہاز کے ایک حالیہ حادثے کے بعد امریکیوں کا فضائی سفر اور فضائی سفر کی حفاظت کے ذمہ دار وفاقی اداروں پر گزشتہ سال کی نسبت اعتماد کچھ کم ہو گیا ہے ، لیکن ابھی تک بیشتر کا خیال ہے کہ فضائی ٹرانسپورٹیشن عمومی طور پر محفوظ ہے۔ یہ بات رائے عامہ کے ایک نئے جائزے میں سامنے آئی ہے ۔

ایسو سی ایٹڈ پریس اور نیشنل اواپینین سنٹر فار پبلک افئیرز ریسرچ یا این او آر سی ،کے ایک سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ امریکہ کے 64 فیصد بالغ افراد کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز کا سفر’ بہت محفوظ ‘یا ’کسی حد تک‘ محفوظ ہے ۔ جب کہ گزشتہ سال 71 فیصد نے اس رائے کا اظہار کیا تھا۔

امریکہ میں ہر دس میں سے 2 بالغ افراد اب کہتے ہیں کہ ہوائی سفر اب بہت یا کسی حد تک غیر محفوظ ہے ، یہ شرح 2024 میں اس بارے میں کئے گئے ایک سروے سے ظاہر ہونے والی شرح سے 12 فیصد زیادہ ہے ۔

واشنگٹن میں دریائے پوٹومک کے قریب طیارے اور پیلی کاپٹر کی ٹکر کے بعد کا ایک منظر، فوٹو اے پی 5 فروری 2025

سروے کے مطابق سرکاری اداروں کی جانب سے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کی اہلیت پر اعتماد میں بھی کمی واقع ہوئی ۔ صرف نصف سے کچھ ہی زیادہ لوگوں کا وفاقی حکومت کے اداروں کی جانب سے فضائی سفر کی سیفٹی برقرار رکھنے کی اہلیت پر ،’’ بہت زیادہ ‘‘ یا ’’ درمیانے درجے ‘‘ کا اعتماد ہے ۔ جب کہ گزشتہ سال اسی بارے میں ایک سروے میں ہر دس میں سے لگ بھگ چھ نے اس رائے کا اظہار کیا تھا۔

یہ سروےتیس جنوری کو واشنگٹن میں ایک امریکی مسافر بردار طیارے اور ایک فوجی ہیلی کاپٹر کےدرمیان ٹکر کے کچھ ہی دن بعد 6 سے 10 فروری تک کیا گیا تھا ۔

واشنگٹن کا حادثہ جس میں طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 67 لوگ ہلاک ہوئے تھے 2001 سے ملک میں ہونے والا مہلک ترین فضائی حادثہ تھا ۔

فضائی سفر اور اس کی حفاظت سے متعلق وفاقی اداروں پر اعتماد میں کمی ، یہ نشاندہی کرتی ہے کہ اس واقعے نے کچھ امریکیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔

گزشتہ سال کا سروےایک اور واقعے کے بعد، کرایا گیا تھا ، جس میں اوریگن کی فضا پر پرواز کرتے ہوئے الاسکا ائیر لائنز کے ایک جیٹ طیارے کا ایک پینل الگ ہو گیا تھا جس سے طیارے کی ایک جانب ایک سوراخ ہو گیا تھا ۔ اس حادثے کے نتیجے میں فضائی سفر کی حفاظت کےبارے میں سوالات اٹھےتھے۔

مجموعی طور پر امریکیوں کا خیال ہے کہ ہوائی جہاز کے ذریعے سفر اتنا ہی محفوظ ہے جتنا پیدل یا کار کا سفر ۔ جائزے میں شامل لگ بھگ دو تہائی افراد نے کہا کہ پیدل یا کار کا سفر نقل و حمل کے محفوظ طریقے ہیں ۔

ان میں سے لگ بھگ نصف نے کہا کہ ایک مقامی سب وے یا ، میٹر و ریل سسٹم محفوظ ہے ۔ اور گزشتہ سال کے سروے میں بھی یہ ہی نتیجہ سامنے آیا تھا۔

واشنگٹن کے حادثے کے بعد ریپبلکن صدر ٹرمپ نے امریکیوں کو از سر نو یقین دہانی کرائی تھی کہ فضائی سفر محفوظ ہے۔ اس سے غالبأ اس بات کی وضاحت میں مدد مل سکتی ہے کہ رائے عامہ کے اس جائزے میں ڈیموکریٹس اور کسی پارٹی سے تعلق نہ رکھنے والوں کے اعتماد میں کمی سامنے آئی ہے لیکن ریپبلکنز کے نہیں۔

سروے کے مطابق ری پبلکنز اب بھی فضائی سفر کو محفوظ خیال کرتے ہیں اور اس بارے میں ان کے سابقہ موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جب کہ ڈیمو کریٹس اور کسی بھی پارٹی سے تعلق نہ رکھنے والے افراد میں اس اعتماد میں کمی دیکھی گئی جب کہ ان کا حکومت کی جانب سے فضائی سفر کی حفاظت کو یقینی بنانے کی صلاحیت پر اعتماد بھی اس سے زیادہ کم ہوا جتنا کہ انہیں چار سال قبل اس پر تھا۔

جنوری 2024 میں ہر دس میں سے سات ڈیمو کریٹس نے کہا تھا کہ ان کا وفاقی حکومت کے اداروں پر فضائی سیفٹی بر قرار رکھنے کی صلاحیت پر بہت زیادہ اعتماد ہے ۔ اب ہر 10 میں سے صرف 6نے ایسا کہا۔ کسی بھی پارٹی سے تعلق نہ رکھنے والوں کے اعتماد میں بھی کمی ہوئی جب کہ ری پبلکنز کی رائے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔

جائزے سے معلوم ہوا کہ امریکی بالغ امریکیوں کےپائلٹس اور کمر شل ائیر لائنز پر اعتماد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ ہر10 میں سے تقریباً 8 کا پائلٹوں پر اعلیٰ درجے کا اعتماد ہے اور لگ بھگ تین چوتھائی کمرشل ائیر لائنز کے بارے میں یہ رائے رکھتے ہیں ۔

ایسو سی ایٹڈ پریس اور این او آر سی کے اس سروے میں 1112 بالغ افراد شامل تھے جنہیں امریکی آبادی کے تناسب کے ایک سائنسی طریقےسے چنا گیا تھا۔

اس رپورٹ کا مواد اے پی سے لیا گیا ہے۔



Supply hyperlink

Leave a Reply