متاثرہ طیارے کا بلیک باکس مل گیا، دریائے پوٹومک میں ریکوری آپریشن جاری

متاثرہ طیارے کا بلیک باکس مل گیا، دریائے پوٹومک میں ریکوری آپریشن جاری Leave a comment

امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں نے طیارے سے کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ برآمد کر لیا ہے۔

ریکارڈرز کو مزید تفتیش کے لیے این ٹی ایس بی کی لیبارٹری بھیج دیا گیا ہےجب کہ ترجمان نے 30 روز کے اندر ابتدائی رپورٹ جاری کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب بدھ کی شب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے بعد سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔

دریائے پوٹومک سے اب تک 28 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں ہیلی کاپٹر میں سوار تین فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا ہے۔

واضح رہے کہ متاثرہ مسافر طیارے میں عملے سمیت 64 افراد جب کہ فوجی ہیلی کاپٹر میں تین اہلکار سوار تھے۔



Supply hyperlink

Leave a Reply