متاثرہ خاندان کے بیانِ حلفی کے بعد ملزمہ نتاشا کی ضمانت منظور

متاثرہ خاندان کے بیانِ حلفی کے بعد ملزمہ نتاشا کی ضمانت منظور Leave a comment

ویب ڈیسک _ کراچی کی سیشن عدالت نے کارساز حادثے کے متاثرہ خاندان کی جانب سے بیانِ حلفی جمع کرانے پر ملزمہ نتاشا دانش کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعے کو سیشن عدالت میں ملزمہ نتاشا کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی تو اس موقع پر عدالت میں متاثرہ خاندان کی جانب سے بیانِ حلفی پیش کیا گیا۔

متاثرہ خاندان نے حلف نامے میں بتایا کہ فریقین کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور انہوں نے اللہ کے نام پر ملزمہ کو معاف کردیا ہے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے عمران عارف کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹی کی جانب سے عدالت میں یہ حلف نامہ جمع کرایا گیا ہے۔

گزشہ ماہ کراچی کے علاقے کارساز کے قریب ملزمہ نتاشا کی گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی ہلاک ہو گئے تھے۔

متاثرہ خاندان کے مطابق انہیں ملزمہ نتاشا کو ضمانت دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ حادثہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا اور وہ بغیر کسی دباؤ کے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ جمع کرا رہے ہیں۔

ملزمہ نتاشا کے وکیل نے گزشتہ روز عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ نتاشا ذہنی مریضہ ہیں اور وہ متعدد بار نفسیاتی ڈاکٹر سے علاج بھی کرا چکی ہیں۔



Supply hyperlink

Leave a Reply