متاثرہ افراد اپنے گھروں کو دیکھ کر غم زدہ

متاثرہ افراد اپنے گھروں کو دیکھ کر غم زدہ Leave a comment

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس اور اطراف میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ چار روز قبل لگنے والی آگ سے اب تک ہزاروں مکان جل چکے ہیں جب کہ کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ منگل کو جب آگ لگی تو بہت سے لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔ ان لوگوں میں کئی ایسے بھی ہیں جنہوں نے ٹی وی پر اپنے گھروں کو جلتے ہوئے دیکھا۔ کچھ شہری اب اپنے جلے ہوئے گھروں کو دیکھنے کے لیے دوبارہ ان علاقوں کا رخ کر رہے ہیں جہاں اب بھی دھواں اٹھ رہا ہے۔ یہ لوگ اپنے گھروں کو دیکھ کر غم کی حالت میں ہیں۔ فائر فائٹرز کی جانب سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں اور جمعے کو ہواؤں کے تھمنے کے باعث آگ پر کچھ قابو پانے کی کوشش کی ہے۔ لیکن ویک اینڈ پر اس علاقے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ حکام نے آگ سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔



Supply hyperlink

Leave a Reply