غزہ میں بارش؛ بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ

غزہ میں بارش؛ بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ Leave a comment

غزہ میں موسمِ سرما کی پہلی بارش کے بعد بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ بارش کے بعد ٹھنڈ بڑھنے کے ساتھ ساتھ سمندر کا پانی بھی ساحل کے قریب بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں داخل ہو رہا ہے۔ بارش کے سبب خان یونس کا علاقہ مواسی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ادارے آفس فار کوآرڈینیشن آف ہیومنیٹیریئن افیئرز (اوچا) خان یونس کے ترجمان کے مطابق غزہ میں لگ بھگ سات ہزار کے قریب خاندان ساحلی پٹی پر پناہ لیے ہوئے ہیں جب کہ بارش کے بعد سینکڑوں خیمے بہہ گئے ہیں۔ ساحلی پٹی غزہ میں لڑائی کا آغاز سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا۔ اس حملے میں حماس نے 1200 اسرائیلیوں کو ہلاک اور 250 کو یرغمال بنا لیا تھا۔ یرغمال بنائے گئے 100 افراد اب بھی غزہ میں موجود ہیں۔ دوسری جانب غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔⁣



Supply hyperlink

Leave a Reply