صائم ایوب کی سینچری، پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو ہرا دیا

صائم ایوب کی سینچری، پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو ہرا دیا Leave a comment

  • پاکستان کی جانب سے اوپنر صائم ایوب نے صرف 62 گیندوں پر 113 رنز بنائے۔
  • بلاوائیو میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے کے کپتان کریگ ایرون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
  • صائم ایوب نے وکٹ کے چاروں جانب اسٹروکس کھیلے اور 17 چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے۔

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی ہے۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر صائم ایوب نے صرف 62 گیندوں پر 113 رنز بنائے۔ اُن کی اننگز میں 17 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ عبداللہ شفیق 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بلاوائیو میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے کے کپتان کریگ ایرون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لیکن پوری ٹیم 32.2 اوورز میں 145 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے اسپنر ابرار احمد نے آٹھ اوورز میں 33 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلمان علی آغا نے سات اوورز میں 26 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

عامر جمال نے چار اوورز میں 24 اور حارث رؤف نے چار اوورز میں 26 رنز دیے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اوپنر صائم ایوب نے جارحانہ جب کہ عبداللہ شفیق نے محتاط انداز اپنائے رکھا۔

صائم ایوب نے وکٹ کے چاروں جانب اسٹروکس کھیلے اور 17 چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے۔

پاکستان نے 18.2 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا اور سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔

اس سے قبل کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے جمعرات کو بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔



Supply hyperlink

Leave a Reply