ریلوے اسٹیشنز پر فورسز کی چوکیاں قائم

ریلوے اسٹیشنز پر فورسز کی چوکیاں قائم Leave a comment

بلوچستان میں مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین پر بلوچ عسکریت پسندوں کے حملے اور مسافروں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد صوبے کے ریلوے اسٹیشنوں پر فورسز کی چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ ریلوے اسٹیشنز پر فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے جب کہ اسٹیشن کی چھت، پیدل چلنے والے پلوں اور دیگر مقامات پر عارضی چوکیوں میں مسلح اہلکار موجود ہیں۔ پاکستان ریلویز سندھ اور پنجاب سے بلوچستان کے لیے ریلوے سروس معطل کر چکی ہے۔ ریلویز کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد سروس بحال ہو سکے گی۔ منگل کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر مشکاف کے قریب عسکریت پسندوں نے حملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ عسکریت پسند 100 سے زائد یرغمالوں کو رہا کر چکے ہیں جب کہ سیکیورٹی ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان افراد کو بازیاب کرایا گیا ہے اور دیگر کو بازیاب کرانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ جعفر ایکسپریس کے بازیاب مسافروں کو منگل کی شب مچھ اور کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا جن میں کئی مسافر زخمی تھے۔ بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ 214 مسافر اب بھی ان کی تحویل میں ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد خودکش جیکٹیں پہنے ہوئے ہیں اور خودکش بمبار معصوم شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔




Supply hyperlink

Leave a Reply