براہِ راست
چھبیسویں آئینی ترمیم کے لیے ملاقاتیں، پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج دوبارہ ہوں گے

براہِ راست چھبیسویں آئینی ترمیم کے لیے ملاقاتیں، پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج دوبارہ ہوں گے Leave a comment

جمعیت علماء اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

اسلام آباد سے وائس آف امریکہ کے نمائندے ایم بی سومرو کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب دیر گئے تک ہونے والی اس ملاقات میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔تاہم ملاقاتوِں کے بعد 26 آئینی ترمیم کی منظوری پر اتفاق کا اعلان نہیں ہوسکا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید نوید قمر موجود تھے جب کہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عطاء الرحمان، عثمان بادینی اور کامران مرتضی موجود تھے۔

بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے ہمراہ اختر حسین، ایڈووکیٹ ساجد ترین، آغا موسیٰ جان، شفقت لانگو اور میر جہانزیب تھے۔



Supply hyperlink

Leave a Reply