براہِ راست
پی ٹی آئی احتجاج؛اسلام آباد میں داخل ہونے کے راستے بند، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر

براہِ راست پی ٹی آئی احتجاج؛اسلام آباد میں داخل ہونے کے راستے بند، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر Leave a comment

فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بھرپور سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔

آئی جی علی ناصررضوی نے کاڈی چوک کے دورے کے دوران گفتگو میں کہا کہ سیکیورٹی پلان کا مقصد شرانگیزی کو روکنا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کا دعویٰ تھا کہ کوئی بھی روڈ بند ہے تو اس کے ساتھ ایک لین کو کھلا رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مقامی میڈیا میں یہ رپورٹس سامنے آ رہی ہیں کہ بیشتر شاہراہوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ آنے اور جانے والے راستے کھلے ہوئے ہیں۔ رکاوٹیں ہیں لیکن آمد و رفت کے سلسلے کو بند نہیں کیاگیا۔

انہوں نے احتجاج کے شرکا کو متنبہ کیا کہ کسی کے پاس اسلحہ یا ممنوعہ چیز ہو گی تواس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔



Supply hyperlink

Leave a Reply