براہِ راست
ایس سی او کے سربراہی اجلاس کا آغاز کچھ دیر بعد متوقع، وزیرِ اعظم شہباز شریف خطاب کریں گے

براہِ راست ایس سی او کے سربراہی اجلاس کا آغاز کچھ دیر بعد متوقع، وزیرِ اعظم شہباز شریف خطاب کریں گے Leave a comment

چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے بیجنگ کے مالی تعاون سے بنائے گئے گوادر ایئر پورٹ کا اسلام آباد میں ایک تقریب میں پیرکو ور چوئل افتتاح کیا۔

یہ ایئر پورٹ گوادر کی بندر گاہ کے قریب اسلام آباد سے لگ بھگ دو ہزار کلو میٹر دور واقع ہے۔

بلوچستان حالیہ برسوں میں عدم استحکام کا شکار رہا ہے اور چین کی مدد سے بنائے گئے منصوبے اکثر علیحدگی پسندوں کے حملوں کے ہدف بنتے رہے ہیں۔

چین کی مدد سے کئی ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر کی گئی گوادر بندر گاہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا ایک اہم منصوبہ ہے۔

یہ بندر گاہ چین کے سنکیانگ صوبے کو پاکستان کے بحیرہ عرب کے کنارے پر واقع جنوب مغربی ساحل تک رسائی دیتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کہ ایئر پورٹ ابھی فعال نہیں ہوا۔ لیکن یہ فلائٹ آپریشنز کے لیے تیار ہے۔

چین کے وزیر اعظم نے افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ گوادر ایئر پورٹ کی تعمیر خطے کو جوڑنے کی جانب ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

اس منصوبے کے آغاز پر چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سنہوا نے بتایا تھا کہ 23 کروڑ ڈالر مالیت کے اس منصوبے کے لیے فنڈنگ چین پاکستان اْقتصادی راہداری کے تحت فراہم کی گئی ہے۔



Supply hyperlink

Leave a Reply