باغی رہنما کی اقتدار کی منتقلی کے لیے سابق وزیر اعظم سے ملاقات

باغی رہنما کی اقتدار کی منتقلی کے لیے سابق وزیر اعظم سے ملاقات Leave a comment

  • باغی رہنما ابو محمد الجولانی نے شام کے وزیراعظم محمد الجلالی سے اقتدار کی منتقلی کے لیے ملاقات کی ہے۔
  • عبوری انتظامیہ کے سربراہ کے طور پر محمد بشیر کا نام گردش کر رہا ہے۔
  • محمد بشیر شام کے شمال میں قائم باغی حکومت سالویشن گورنمنٹ کے سربراہ ہیں۔
  • اسد حکومت کا تختہ الٹنے والے باغی رہنما الجولانی نے اب اپنا اصل نام احمد الشرع استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
  • سبکدوش وزیر اعظم جلالی دمشق میں باغی لیڈروں سے ملاقات کے بعد اقتدار انہیں سونپنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ CNN رپورٹ

بشارالاسد کا تختہ الٹنے والے باغیوں کے رہنما ابو محمد الجولانی نے شام کے سبکدوش ہونے والے وزیراعظم محمد الجلالی سے ملاقات کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں اقتدار کی منتقلی پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

باغیوں کی جانب سے ٹیلی گراف چینلز پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو محمد الجولانی نے، جو اب اپنا اصل نام احمد الشرع استعمال کر رہے ہیں، جلالی سے اقتدار کی مربوط منتقلی پر بات چیت کے لیے ملاقات کی تاکہ شام کے لوگوں کو سروسز کی فراہمی کی ضمانت دی جا سکے۔

دمشق کو حکومتی کنٹرول سے چھیننے والے باغی گروپ کے رہنما ابو محمد الجولانی، 8 دسمبر کو دارالحکومت ۔ کی تاریخی اموی مسجد میں ایک مجمع سے خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

اس ملاقات کی جاری ہونے والی ایک مختصر ویڈیو میں محمد بشیر کو بھی دیکھا گیا ہے جو شام کے شمال مغرب میں باغیوں کے گڑھ میں قائم ’سالویشن گورنمٹ ‘کے سربراہ ہیں۔

نیوز نیٹ ورک سی این این کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سبکدوش وزیر اعظم جلالی دمشق میں باغی لیڈروں سے ملاقات کے بعد اقتدار باغیوں کو سونپنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ تاہم کسی فریق نے اسکی تصدیق نہیں کی ہے۔

اسلام پسند باغی گروپ حیات الشام (ایچ ٹی ایس) کی حکومت 27 نومبر تک ادلب اور اس کے آس پاس کے کچھ علاقوں پر قائم تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب اس کے اتحادی دھڑوں نے بشار الاسد کی حکومت کے خلاف مسلح بغاوت کا آغاز کیا اور دمشق انتظامیہ کے کنٹرول والے علاقے چھیننے شروع کیے۔

باغی گروپوں نے صرف 10 روز میں حلب، حما اور حمص سمیت شام کے بڑے شہروں پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اتوار کو دمشق پر بھی قبضہ کر لیا۔

باغیوں کے دمشق کے قریب پہنچنے پر صدر بشارالاسد اپنے خاندان کے ساتھ ملک سے فرار ہو گئے۔

اسلام پسند باغی دمشق میں صدراتی محل پر قبضے کے بعد فتح کا نشان بنا رہے ہیں۔ 9 دسمبر 2024

سالویشن گورنمنٹ کے سربراہ محمد بشیر کا نام شام کی نئی عبوری انتظامیہ میں وزارت عظمیٰ کے ایک ممکنہ امیدوار کے طور پر گردش کر رہا ہے۔

ویڈیو میں باغی کمانڈر جولانی کو سبکدوش ہونے والے وزیراعظم الجلیلی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اگرچہ ادلب ایک چھوٹا علاقہ ہے جہاں وسائل کی بھی کمی ہے، لیکن وہاں کے حکام کے پاس بہت اعلیٰ پیمانے کا تجربہ ہے کیونکہ انہوں نے اپنا آغاز صفر سے کیا تھا۔

جلالی نے اتوار کو کہا تھا کہ وہ عوام کی طرف سے منتخب کی گئی کسی بھی قیادت کے ساتھ اور کسی بھی حوالے سے عمل پر تعاون کے لیے تیار ہیں۔

حلب میں جیل سے رہائی پانے کے بعد قیدی سڑکوں پر خوشی سے رقص کررہے ہیں۔ 9 دسمبر 2024

سی این این کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سبکدوش وزیر اعظم جلالی دمشق میں باغی لیڈروں سے ملاقات کے بعد اقتدار باغیوں کو سونپنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

سالویشن گورنمنٹ کا قیام 2017 میں عمل میں آیا تھا جس میں وزارتیں اور محکمے موجود ہیں اور وہاں عدالتی اور سیکیورٹی نظام کام کر رہا ہے۔

شام کے دوسرے بڑے شہر حلب پر باغیوں کے قبضے کے بعد علاقے کے حکام نے اپنے کام پر واپس آنا شروع کر دیا ہے۔ خاص طور پر پانی، بجلی اور مواصلات کے شعبوں میں۔

(اس رپورٹ کے لیے کچھ معلومات اے ایف پی سے لی گئیں ہیں)



Supply hyperlink

Leave a Reply