امریکی ریاست الاسکا میں طیارہ لا پتا، پائلٹ سمیت 10 افراد سوار تھے

امریکی ریاست الاسکا میں طیارہ لا پتا، پائلٹ سمیت 10 افراد سوار تھے Leave a comment

  • بیرنگ ایئر کا طیارہ جمعرات کی شام تقریباً چار بجے لا پتا ہوا جو یونالکلیٹ سے نوم شہر جا رہا تھا۔
  • طیارے نے دو بج کر 37 منٹ پر یونالکلیٹ شہر سے اڑان بھری تھی اور آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا، ڈائریکٹر آپریشنز بیرنگ ایئر
  • بیرنگ ایئر کا عملہ تفصیلات جمع کرنے اور ہنگامی امداد کے لیے کوششیں کر رہا ہے، ڈیوڈ اولسن
  • طیارہ سمندر سے تقریباً 19 کلو میٹر دور پرواز کر رہا تھا، کوسٹ گارڈ

ویب ڈیسک _ امریکہ کی ریاست الاسکا میں جمعرات کو دورانِ پرواز طیارہ لاپتا ہو گیا ہے جس میں پائلٹ سمیت 10 افراد سوار تھے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق الاسکا کے محکمۂ پبلک سیفٹی نے بتایا ہے کہ بیرنگ ایئر کا طیارہ جمعرات کی شام تقریباً چار بجے لا پتا ہوا جو یونالکلیٹ سے نوم شہر جا رہا تھا۔

حکام طیارے کے آخری بار ہونے والے رابطے کے مقام کو جانچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بیرنگ ایئر کے ڈائریکٹر آپریشنز ڈیوڈ اولسن کے مطابق طیارے نے دو بج کر 37 منٹ پر یونالکلیٹ شہر سے اڑان بھری تھی اور آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بیرنگ ایئر کا عملہ تفصیلات جمع کرنے اور ہنگامی امداد کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق طیارہ سمندر سے تقریباً 19 کلو میٹر دور پرواز کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ بیرنگ ایئر مغربی الاسکا کے 32 دیہات کو آپس میں ملانے کے لیے سروسز فراہم کرتا ہے۔ بیشتر مقامات پر یومیہ دو پروازیں بھی چلائی جاتی ہیں۔

نوم کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے وہ اس وقت فضائی نگرانی سے قاصر ہے البتہ نوم شہر اور وائٹ ماؤنٹینز پر تلاش جاری ہے۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق نیشنل گارڈ، کوسٹ گارڈ اور دیگر اہلکار طیارے کی تلاش میں مدد کر رہے ہیں۔



Supply hyperlink

Leave a Reply