امریکہ کی متعدد ریاستیں سرد موسم، سیلاب اور بگولوں کی زد میں، دو افراد ہلاک

امریکہ کی متعدد ریاستیں سرد موسم، سیلاب اور بگولوں کی زد میں، دو افراد ہلاک Leave a comment

  • ریاست کینٹکی میں کئی علاقوں میں شدید بارش کے سبب سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔ حکام نے سیلاب کے سبب دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
  • حکام نے جان لیوا سرد موسم میں ریاست جارجیا اور فلوریڈا میں تیز ہوا کے بگولے آنے کا انتباہ بھی جاری کیا ہ جا چکاے۔
  • ریاست نارتھ ڈکوٹا، ساؤتھ ڈکوٹا اور منی سوٹا میں سرد موسم اور تیز ہواؤں کے سبب درجۂ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گرنے کا خدشہ ہے۔
  • ریاست نیو یارک کے شمالی علاقوں اور نیو انگلینڈ کے خطے میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
  • ریاست کینٹکی اور ورجینیا کے ساتھ ساتھ ریاست ٹینیسی اور ارکنساس میں بھی سیلاب کا انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔
  • ریاست کولوراڈر کے بعض علاقوں میں درجۂ حرارت منفی 10 ڈگری سے نیچے جا چکا ہے۔ حکام نے کئی علاقوں میں بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ویب ڈیسک— امریکہ کی متعد ریاستیں سردی کی شدید لہر کی زد میں ہیں۔ اس دوران سیلاب، تیز ہوا کے بگولوں، برف باری اور مٹی کے تودے گرنے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بارش سے آنے والے سیلاب کے دوران دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق ریاست کینٹکی میں کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے سبب سیلاب کا سامنا ہے۔ حکام نے سیلاب کے سبب دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

شمالی میدانی علاقوں میں سرد موسم میں پارہ نقطۂ انجماد سے کئی ڈگری نیچے گر گیا ہے۔ حکام نے اس جان لیوا سرد موسم میں ریاست جارجیا اور فلوریڈا میں تیز ہوا کے بگولے آنے کا انتباہ بھی جاری کر دیا ہے۔

ریاست فلوریڈا کی کلے کاؤنٹی میں ایک 73 سالہ شخص کی لاش سیلابی پانی سے نکالی گئی ہے۔

کلے کاؤنٹی کے محکمۂ ایمرجینسی مینجمنٹ کے حکام نے اس شخص کی موت کی تصدیق کی ہے۔ البتہ یہ نہیں بتایا کہ اس کی موت کن حالات میں ہوئی ہے۔

امریکہ میں موسم کی پیش گوئی کرنے والے ادارے ’نیشنل ویدر سروس‘ نے بتایا ہے کہ فلوریڈا اور جارجیا کو شدید طوفان کا سامنا ہے جہاں اتوار کو کئی مقامات پر ہوا کے بگولے دیکھے گئے ہیں۔

شمالی میدانی علاقوں میں بھی شدید سردی کی لہر ہے جہاں امریکہ کے پڑوسی ملک کینیڈا کی سرحد کے ساتھ واقع علاقوں میں درجۂ حرارت منفی 30 ڈگری تک گرنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ریاست نارتھ ڈکوٹا، ساؤتھ ڈکوٹا اور منی سوٹا میں سرد موسم اور تیز ہواؤں کے سبب درجۂ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گرنے کا خدشہ ہے۔

ریاست نیو یارک کے شمالی علاقوں اور نیو انگلینڈ کے خطے میں موجود ریاستوں میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ نیشنل ویدر سروس کے مطابق اس خطے میں 95 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ تیز ہوائیں چلیں گی جس سے خطرناک صورتِ حال وقوع پذیر ہو سکتی ہے۔

قبل ازیں ہفتے کے دن ریاست کینٹکی کے حکام نے بتایا تھا کہ ہرٹ کاؤنٹی میں سیلاب کے دوران ایک نوجوان کی ہلاکت اور ایک کے لاپتا ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ریاست کینٹکی میں کئی علاقوں میں سیلاب کے سبب پانی عمارتوں میں داخل ہو چکاہے۔ دوسری جانب ریاست ورجینیا میں سیلاب کے دوران مٹی کے تودے گرنے سے کئی مقامات پر شاہراہیں بند ہونے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔

ریاست کینٹکی اور ورجینیا کے ساتھ ساتھ ریاست ٹینیسی اور ارکنسا میں بھی سیلاب کا انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔

نیشنل ویدر سروس نے شہریوں کو شاہراہوں سے دور رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ریاست کینٹکی میں گورنر نے حفاظتی نقطہ نظر سے ایمرجینسی نافذ کر دی ہے۔ ریاست کے بعض علاقوں میں 20 سینٹی میٹر سے بھی زیادہ بارش ہو چکی ہے۔

نیو انگلینڈ کے خطے اور ریاست نیو یارک کے وسیع رقبے پر 30 سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ برف باری ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نیشنل ویدر سروس نے متنبہ کیا ہے کہ کئی علاقوں میں شدید برف باری کے سبب ڈرائیونگ کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ بعض علاقوں میں برف باری کی وجہ سے بجلی منقطع ہو سکتی ہے جب کہ درختوں کے گرنے کے خطرات بھی موجود ہیں۔

ریاست وسکونسن، آئیوا اور نبراسکا میں برف باری کے دوران کم درجۂ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ان ریاستوں کے ساتھ ساتھ ریاست مشی گن کے کئی علاقوں کے لیے شدید برف باری کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

ریاست کولوراڈر کے بعض علاقوں میں درجۂ حرارت منفی 10 ڈگری سے نیچے جا چکا ہے۔ حکام نے کئی علاقوں میں بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی علاقوں میں طوفان کے بعد ایک بار پھر خشک موسم لوٹ آیا ہے۔ یہاں بارشوں کا سلسلہ رک چکا ہے البتہ حکام اندیشہ ظاہر کر چکے ہیں کہ جنگلات کی آگ سے متاثرہ علاقوں میں تودے گرنے کے خدشات ہیں۔ یہاں ایک تودا گرنے سے اس میں گاڑی پھنسنے کا واقعہ رپورٹ ہوچکا ہے۔

اس رپورٹ میں خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ سے معلومات شامل کی گئی ہیں۔





Supply hyperlink

Leave a Reply