امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے سپلائرز پر پابندی عائد کر دی Leave a comment

امریکی نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام بشمول طویل فاصلے تک مار کرنے میزائل پروگرام کے چار سپلائرز پر پابندی لگا دی ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے پرزہ جات فراہم کرنے والی چار غیر ملکی کمپنیاں پابندی کی زد میں آئی ہیں جن کا تعلق چین اور بیلاروس سے ہے۔

بیان کے مطابق یہ کمپنیاں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے لیے کام کرتی ہیں۔

محکمۂ خارجہ کے مطابق ان اداروں نے پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام سمیت بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے میزائل سے متعلق سامان فراہم کیا ہے۔

نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔



Supply hyperlink

Leave a Reply