امریکہ-میکسیکو سرحد پر سیکیورٹی مزید سخت

امریکہ-میکسیکو سرحد پر سیکیورٹی مزید سخت Leave a comment

امریکہ-میکسیکو سرحد پر خاردار تاریں لگانے سمیت مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جمعرات کو امریکی فوج نے میکسیکیو کے شہر تیووانا کے ساتھ امریکی سرحد پر خاردار تاریں لگائیں۔ اس علاقے میں سرحد پر پہلے ہی اسٹیل کی دو دیواریں موجود ہیں جن میں سے ایک پر خاردار تاریں لگائی گئی ہیں۔ دوسری جانب سان ایسڈرو بارڈر کراسنگ پر جہاں تیووانا سے امریکہ میں روزانہ ہزاروں گاڑیاں داخل ہوتی ہیں، میکسیکو کے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان اہلکاروں کو گاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور پڑوسی ملک جانے والی گاڑیوں کے لیے چیک پوائنٹس قائم کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں میکسکیو پر پچیس فی صد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا تھا لیکن بعدازاں ایک معاہدے کے بعد اپنے فیصلے کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کر دیا تھا۔ میکسیکو نے منشیات اور غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کا وعدہ کرتے ہوئے سرحد پر دس ہزار فوجی تعینات کرنے پر اتفاق کیا تھا۔



Supply hyperlink

Leave a Reply