اسپیڈ گن کی خرابی؛ محمد سراج کو دنیا کا تیز ترین بالر بنا دیا

اسپیڈ گن کی خرابی؛ محمد سراج کو دنیا کا تیز ترین بالر بنا دیا Leave a comment

  • اسپیڈ گن کی غلطی نے محمد سراج کی ڈلیوری کو 181 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ دکھا دیا۔
  • شعیب اختر نے 2003 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف 161.3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ترین گیند کرائی تھی۔
  • رپورٹس کے مطابق اسپیڈ گن میں آنے والی فنی خرابی کو فوری طور پر دور کر لیا گیا اور یہ واضح کیا گیا کہ محمد سراج کی ڈلیوری تیز ترین نہیں تھی۔
  • آسٹریلوی بالرز بریٹ لی اور شان ٹیٹ کا شمار بھی دنیائے کرکٹ کے تیز ترین بالرز میں ہوتا ہے۔

ویب ڈیسک — آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ایڈیلیڈ اوول میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب اسپیڈ گن نے بھارتی بولر محمد سراج کی گیند کی اسپیڈ 181.6 کلو میٹر فی گھنٹہ دکھا دی۔

جمعے کو ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز محمد سراج کی اس ڈلیوری نے بظاہر کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین بولر سمجھے جانے والے پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کا 161.3 کلو میٹر فی گھنٹہ کا ریکارڈ تو توڑ دیا۔لیکن جلد ہی یہ سامنے آیا کہ یہ اسپیڈ گن کی خرابی تھی۔

رپورٹس کے مطابق اسپیڈ گن میں آنے والی فنی خرابی کو فوری طور پر دور کر لیا گیا اور یہ واضح کیا گیا کہ محمد سراج کی ڈلیوری تیز ترین نہیں تھی۔

بھارت نے پہلی اننگز میں 180 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 337 رنز بنائے۔ بھارت کی دوسری اننگز جاری ہے اور بھارتی بلے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین بال کرانے کا ریکارڈ پاکستانی بولر شعیب اختر کے پاس ہے جنہوں نے 2003 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 161.3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی تھی۔

آسٹریلوی بالرز بریٹ لی اور شان ٹیٹ کا شمار بھی دنیائے کرکٹ کے تیز ترین بالرز میں ہوتا ہے۔

نوے کی دہائی میں فاسٹ بالرز کی گیندوں کی رفتار چیک کرنے کے لیے اسپیڈ گن متعارف کرائی گئی تھی جس کے بعد سے ہی بالرز کی رفتار کا تعین کیا جاتا رہا ہے۔



Supply hyperlink

Leave a Reply