اسماعیل ہانیہ کے 3 بیٹے اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے Leave a comment

رائٹرز نے اطلاع دی ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے تین بیٹے بدھ کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے۔ یہ بات فلسطی عسکریت پسند گروپ اور ہانیہ کے اہل خانہ نے بتائی ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ اس رپورٹ کی جانچ کر رہی ہے۔

حماس نے کہا کہ غزہ کے الشاطی کیمپ میں ایک کار پر بمباری کے نتیجے میں ہانیہ کے تین بیٹے، حازم، امیر اور محمد ہلاک ہو گئے۔

حماس میڈیا نے بتایا کہ اس حملے میں ہانیہ کے تین پوتے بھی مارے گئے اور ایک زخمی ہوا۔

حماس کے ذرائع کے مطابق 61 سالہ ہانیہ نے، جن کے 13 بیٹے اور بیٹیاں ہیں، الجزیرہ ٹی وی کو بتایا، “میرے بیٹوں کا خون ہمارے لوگوں کے لہو سے زیادہ عزیز نہیں ہے۔”

رشتہ داروں کے مطابق، تینوں بیٹے اور پوتے غزہ شہر میں اپنے آبائی پناہ گزین کیمپ شاطی میں عید الفطر کے پہلے دن اپنے خاندان سے ملنے جا رہے تھے۔

ہانیہ کے بڑے بیٹے نے فیس بک پوسٹ میں تصدیق کی کہ اس کے تین بھائی مارے گئے ہیں۔

عبدالسلام ہانیہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا۔”خدا کا شکر ہے جس نے ہمارے بھائیوں، حازم، امیر اور محمد اور ان کے بچوں کو اس درجے سے نوازا۔”

یہ رپورٹ رائٹرز کی اطلاعات پر مبنی ہے۔



Supply hyperlink

Leave a Reply