اسرائیل کے شام میں حملے، نیوی کے جہاز تباہ

اسرائیل کے شام میں حملے، نیوی کے جہاز تباہ Leave a comment

شام میں حکومت مخالف فورسز کے ہاتھوں بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے شامی فوجی تنصیبات پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ بحیرہ روم کے کنارے شام کے شہر الاذقیہ میں اسرائیل نے نیول فلیٹ پر بمباری کرکے اسے تباہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی حکام کا مؤقف ہے کہ اس نے عسکری تنصیبات کو اس لیے نشانہ بنایا ہے تاکہ وہ اس کے خلاف استعمال نہ ہو سکیں اور شدت پسندوں کے ہاتھ نہ لگیں۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگی بحری جہازوں نے الاذقیہ اور البیضا بندرگاہوں پر حملے کیے جہاں 15 بحری جہاز اور کشتیاں لنگر انداز تھے۔ فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس نے شام میں لگ بھگ 350 مقامات کو فضائی کارروائیوں میں بھی نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل کے مطابق اس کی فوج نے دارالحکومت دمشق، حمص، طرطوس اور پالمیرا سمیت دیگر شہروں میں ان مقامات اور فوجی اڈوں پر حملے کیے ہیں جہاں بارود کے گودام، طیارہ شکن ہتھیار اور دیگر اسلحہ بنانے کے مراکز موجود تھے۔



Supply hyperlink

Leave a Reply