ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کا ایک مشترکہ دشمن ہے اور ہر ملک کو جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق خامنہ ای نے تہران میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کو افغانستان سے یمن اور ایران سے غزہ و لبنان تک ایک دفاعی لائن کھینچنی ہو گی۔
اسرائیل پر حالیہ میزائل حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کا چند روز قبل ایکشن شاندار تھا جو مکمل طور پر جائز اور قانونی تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر نہیں کریں گے۔
خامنہ ای کے بقول اسرائیل عام لوگوں کو قتل کر کے جیتنے کی کوشش کر رہا ہے۔