اسرائیل-حزب اللہ جنگ بندی؛ لبنان میں جشن کا سماں

اسرائیل-حزب اللہ جنگ بندی؛ لبنان میں جشن کا سماں Leave a comment

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر بدھ سے عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ جنگ بندی کے اعلان کے بعد لبنان کے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ بعض شہریوں نے عسکری تنظیم حزب اللہ کا پرچم تھاما ہوا تھا۔ اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر حزب اللہ کی جانب سے حملہ کیا گیا تو جنگ بندی معاہدہ ختم ہو جائے گا۔ لبنان کے محکمۂ صحت کے عہدیداروں کے مطابق گزشتہ 13 ماہ کے دوران اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں 3760 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد شہریوں کی ہے جب کہ بمباری سے 12 لاکھ سے زیادہ آبادی متاثر ہوئی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے لڑائی کے دوران حزب اللہ کے دو ہزار سے زیادہ کارکنوں کو ہلاک کیا ہے۔ لبنان میں زمینی کارروائی کے دوران اسرائیل کے 50 سے زیادہ فوجی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ حزب اللہ کی کارروائیوں کی وجہ سے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں آباد لگ بھگ 50 ہزار افراد کو علاقہ چھوڑنا پڑا تھا۔



Supply hyperlink

Leave a Reply