آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف

آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف Leave a comment

آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور 22 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔

نوجوان پیسر عباس آفریدی نے تین اور اپنا ڈیبیو میچ کھیلنے والے سفیان مقیم نے 21 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلوی اوپنر میتھیو شارٹ سب سے زیادہ 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ جیک میکگرک 20، گلین میکسویل 21، مارکس اسٹونس 14، ٹم ڈیوڈ 18 اور ایرون ہارڈی 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میزبان ٹیم کے کپتان جوش انگلس بغیر کرئی رنز بنائے حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ زاویئر برلیٹ پانچ اور اسپینسر جانسن صفر پر آؤٹ ہوئے۔

تین میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز میں واپس آنے کے لیے مہمان پاکستان کو لازمی جیت درکار ہے۔



Supply hyperlink

Leave a Reply